امریکہ کا پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں  میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعلان

امریکہ  کا  پنجاب  حکومت  کے  ساتھ  مختلف  شعبوں   میں  تعاون  کو  مزید  فروغ  دینے  کا  اعلان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن اجمل بھٹی سے امریکی قونصل جنرل مس کرسٹن ہاکنز نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں ترشاوہ پھلوں کی بہتری اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)شعیب علی اور ڈی پی او فیصل کامران بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں اشتراک کار و سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع، زراعت، سیاحت کے فروغ اور تاریخی عمارتوں کی بحالی کیلئے تعاون بڑھانے جیسے معاملات بھی زیر غور آئے ۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سموگ سے نمٹنے کیلئے دوست ملکوں کی تکنیکی معاونت چاہتے ہیں۔امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پنجاب حکومت کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 سالہ شراکت داری میں امریکہ ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہواہے اور امریکہ اس مضبوط روایت کو جاری رکھے گا۔ڈپٹی کمشنر نے معاشی سرگرمیوں اور انتظامی امور بارے بتایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں