انجمن اسلامیہ دارالاطفال میانوالی کی انتظامیہ کااہم اجلاس

انجمن اسلامیہ دارالاطفال  میانوالی کی انتظامیہ کااہم اجلاس

میانوالی (نامہ نگار )انجمن اسلامیہ (دارالاطفال) میانوالی کی انتظامیہ کااہم اجلاس دارالاطفال میانوا لی کے ہال میں زیر سرپرستی صاحبزادہ ضیاء المصطفی منعقد ہوا ۔جس کی صدارت انجمن اسلامیہ میانوالی کے صدر محسن خان نے کی۔

اجلاس میں پیش کردہ ایجنڈا پرجنرل سیکرٹری محمدممتاز خان ،نائب صدر زبیر سعید اعوان ایڈووکیٹ ،ناظم اعلیٰ مولانا منظور عالم سیالوی، صاحبزادہ ضیا المصطفیٰ ،محمد اختر نیاز ی،محمد یوسف چغتائی ،عزیز الرحمن اتر خیل نے اظہار خیال کیا، بچوں کی تعلیمی پراگرس زیادہ بہتر کھیلوں کا وقت دینے پر اظہار خیال کیا گیا۔ پرانا یتیم خانہ کی اراضی پر ناجائز قابضین کے قانونی چارہ جوئی اور دارالاطفال کی پرانی بلڈنگ کو کرایہ پر دینے کے بارے موثر اور قابل عمل تجاویز دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں