ملک وحید‘امیر محمد‘مزمل علی کی انتخابی مہم‘والہا نہ استقبال

ملک وحید‘امیر محمد‘مزمل علی کی انتخابی مہم‘والہا نہ استقبال

کالاباغ (نمائندہ دنیا )سربراہ کالاباغ گروپ و مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نواب ملک وحید خان، امیدوار قومی اسمبلی حلقہNA-89نواب ملک امیر محمد خان اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PP-85 نوابزادہ ملک مزمل علی خان کا اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں لاری اڈا کالاباغ محلہ نواب صاحب میں سابق کونسلرز حاجی ملک محمد حسین، ملک محمد عارف اور اقبال ناز کی جانب سے دیئے گئے۔۔

 جلسہ عام میں شرکت نواب آف کالاباغ کا جلسہ گاہ پہنچنے پر اہل علاقہ کی جانب سے ڈھول کی تھاپ، پھول کی پتیاں نچھاور کر کے اور مالا پہنا کر والہانہ استقبال کیا گیا ،اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواب ملک وحید خان، نواب ملک امیر محمد خان اور نوابزادہ ملک مزمل علی خان نے کہا کہ ہمارے دروازے حلقہ کے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور ہم عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہیں پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کو اندھیروں سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے باہر لے آئے گی اورعوام کو اصل تبدیلی کیلئے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانا ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں