جھنگ بازار کئی دکانوں سے آتش بازی کا سامان برآمد

 جھنگ بازار کئی دکانوں سے آتش بازی کا سامان برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پولیس کے جھنگ بازار میں چھاپے ، کئی دکانوں سے آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں پولیس نے شادی کا سامان بیچنے کی آڑ میں آتش بازی کا سامان بیچنے والے ۔۔

دکانداروں کے خلاف کارروائی کے دوران گلفام، زاہد، سہیل اور ندیم کو حراست میں لے لیا اور دکانوں کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرکے تحویل میں لے لیا ۔ پولیس نے چاروں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں