ہم کسی سیاسی قائد پر تنقید کے قائل نہیں ہیں ،لیاقت علی خان

 ہم کسی سیاسی قائد پر تنقید کے  قائل نہیں ہیں ،لیاقت علی خان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سابق ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ ہم کسی سیاسی قائد پر تنقید کے قائل نہیں ہیں مگر مخالفین خود ہمیں بولنے پر مجبور کرتے ہیں ہم سیاست میں احترام کے قائل ہیں اور تمام قائدین کا احترام کرتے ہیں ۔۔

جس طرح کے الزامات ایکدوسرے پر لگائے جارہے ہیں اس سے پاکستان کو ہر لحاظ سے نقصان ہوتا ہے ،بلاول بھٹو زرداری سیاسی قد بڑھانے کیلئے نواز شریف پر تنقید کررہے ہیں تمام سیاستدانوں کو چاہیئے کہ وہ ایکدوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ایکدوسرے کیساتھ ملکر عوامی فلاح و بہبود جمہوریت کے استحکام اور ملکی بقاء کیلئے کام کریں ہم جب بھی سیاست میں آتے ہیں ملک ترقی کرتا ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں