پولیس معمولی تلخ کلامی پر قتل نوجوان کے ملزم گرفتار کرنے میں ناکام

 پولیس معمولی تلخ کلامی پر قتل نوجوان  کے ملزم گرفتار کرنے میں ناکام

بھیرہ(نامہ نگار )موضع عباس پور میں پولیس چند روز قبل قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل گرفتار نہیں کر سکی ،مقتول طارق کی والدہ زاہدہ پروین کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ میرا بیٹا طارق والی بال کھیل کر گھر واپس ا ٓرہا تھا۔۔

 کہ ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور ملزمان فرار ہو گئے مقتول اور ملزمان کے درمیان چند روز قبل تلخ کلامی ہوئی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں