وقت نے ثابت کیا اسحاق ڈار سمیت پوری کابینہ نااہل تھی ‘اشرف برہان

وقت نے ثابت کیا اسحاق ڈار سمیت  پوری کابینہ نااہل تھی ‘اشرف برہان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آزاد امیدوار حلقہ پی پی 76اشرف برہان نے کہا ہے کہ حلقہ عوام میں جس طرح پذیرائی مل رہی ہے میں ان کے محبتوں کا قرض اتارنے کیلئے سب کچھ وقف کردونگا ‘ آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوکر ۔۔

ان کی ترقی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائینگے عوام کی محبتوں کا قرض اتارنے کیلئے میں تمام وسائل بروئے کار لاؤنگا ،جتنی توجہ سابق حکومت اپنے کیس ختم کروانے پر دے رہی ہے اس سے آدھی توجہ وہ پاکستانیوں کی فلاح و بہبود پر دیتی تو آج پاکستان کے عوام مہنگائی کی چکی میں نہ پس رہے ہوتے وقت نے ثابت کیا کہ اسحاق ڈار سمیت پوری کابینہ نااہل تھی جن کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ان کا مقصد اپنے کیسز ختم کرنا تھا وہ انہوں نے پورا کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں