ہر دستخط اور مصدقہ کاپی کیلئے رشوت لازمی ، تحصیل آفس میں اصلاحات بد انتظامی کا سبب بن گئیں

ہر  دستخط اور  مصدقہ  کاپی  کیلئے  رشوت  لازمی  ،  تحصیل  آفس  میں  اصلاحات  بد  انتظامی  کا  سبب  بن  گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )اعلیٰ انتظامیہ کی جانب سے تحصیل آفس سرگودھا میں کرپشن کے خاتمہ اور سائلین کی مشکلات کم کرنے کیلئے آئے روز کی تبدیلیوں اور اصلاحات کے نام پر اٹھائے جانے والے اقدامات مزید بد انتظامی کا سبب بن کر رہ گئے ہیں۔۔

 اور جائیدادوں کے لین دین کیلئے بھاری ٹیکس و فیسیں ادا کرنے والے سائلین بدستور کرپٹ مافیا کے نرغے میں ہیں، جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں رجسٹری برانچ کے انچارج کے طور پر مقرر شہباز قبل ازیں اسلحہ برانچ میں رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور اس کے خلاف رشوت خوری کا مقدمہ زیر سماعت ہے ،اسی طرح دیگر اہلکاروں کے خلاف بھی متعدد انکوائریاں چل رہی ہیں،اور سائلین بھاری فیسوں کے علاوہ اضافی رقوم دے کر ہی اپنی رجسٹریاں پاس کروانے پر مجبور ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہر دستخط اور مصدقہ کاپی کیلئے رشوت بدستور معمول ہے ، اعلی انتظامیہ تجربات کے ذریعے ا س اہم شعبہ کو مزیدبد حالی میں دھکیل رہی ہے ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں