خواتین کے حقوق کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

خواتین کے حقوق کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )اپوا کے زیر اہتمام خواتین کے حقوق کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سیاسی و سماجی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں خواتین کے بنیادی حقوق اور معاشرہ میں خواتین پر ہونے والے تشدد کے حوالہ سے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

جبکہ سیاسی و سماجی ورکرز خواتین کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ مسز ثناء سلمان ،مسز رفت رانی۔ڈاکٹر حمیرہ اظہر مسز افروزہ عباس اور مسز اقرا افضل نے کہاکہ کوئی بھی معاشرہ بغیر عورت کے نامکمل ہے کیونکہ خواتین کا تمام شعبہ زندگی میں ایک اہم کردار ہے ۔اور کسی بھی معاشرے کی خوبصورتی ماں بہن بیٹی کے روپ میں بیان کی جاتی ہے ۔چاہے وہ گھریلو خواتین ہوں یا اپنے خاندان کی کفالت کے لیے کسی بھی شعبہ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہوں۔ہم سب پر عورت کی تعظیم فرض ہے خواتین پر ظلم وتشدد کرنا کمزور معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں