ڈی پی او میانوالی کا پولیس خدمت مرکز پولیس لائنز کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ

ڈی پی او میانوالی کا پولیس  خدمت مرکز پولیس لائنز  کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی نے نئی زیر تعمیر بلڈنگ پولیس خدمت مرکز پولیس لائنز کا دورہ کیا ،ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے نئی زیر تعمیر بلڈنگ پولیس خدمت مرکز پولیس لائنز کا دورہ کیا۔۔

تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹرل کا معیار چیک کیا اور ٹھیکیدار کو مقررہ ٹائم میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی،ڈی پی او نے کہا کہ بلڈنگ کے تعمیراتی میٹریل کے معیار میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ دریں اثنا ڈ ی پی او میانوالی کا SIPS صدر کا وزٹ کیا، سہولیات اور ان کی ورکنگ، ہیومن ریسورس، فرنٹ ڈیسک روم اور ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا اور مناسب ہدایات دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں