جامع مسجد نور مدینہ بھابڑہ میں تاجدار صداقت کانفرنس کا انعقاد
کوٹ مومن(نمائندہ دنیا )جامع مسجد نور مدینہ بھابڑہ میں تاجدار صداقت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پیر حافظ ضیاء الحق حمیدی نے کی۔
نقابت کے فرائض سرفراز قیصر رانجھا نے ادا کیے حضرت علامہ مولانا وقار حیدر نے خصوصی خطاب فرمایا حضرت علامہ مفتی سہیل رضا نے تلاوت قرآن پاک، قلب عباس الحسینی، اسداللہ اسد نے نعت اور منقبت پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ مقامی صحافی شیرازی بھابڑہ،حافظ محمد رضا وضوی،حافظ توصیف اختر بھٹی، شیخ طلحہ فیاض سمیت علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام اہلسنت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔