غفلت سے ڈرائیونگ حادثات کی بڑی وجہ:اختر حسین جوئیہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شاہرات پر آئے روز حادثات کی بڑی وجہ غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ ہے ، لہذا ایسے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹنا ضروری ہے ۔۔۔
ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودہا ریجن اختر حسین جوئیہ نے پٹرولنگ پوسٹوں کے انچارجز کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کیا ، اس موقع پر ایس پی پٹرولنگ نے مزید کہا کہ شاہرات کو محفوظ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے انہوں نے میٹنگ میں شامل ڈی ایس پی حضرات کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود پٹرولنگ پوسٹوں کے بیٹ ایریاز میں جا کر ڈیوٹی کو چیک کریں اور غفلت کے مرتکب افسران و ملازمان کے خلاف سفارشات مرتب کر کے ارسال کریں تاکہ ان کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے ۔