الیکشن میں جیت میں مناتے فائرنگ ،5 افراد پکڑے گئے

الیکشن میں جیت میں مناتے  فائرنگ ،5 افراد پکڑے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)الیکشن میں جیت کی خوشی مناتے ہوئے مبینہ طو رپر فائرنگ کرنے والے 5 افراد کوحراست میں لے لیاگیا۔

تھانہ جھمرہ کے علاقوں میں پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران عبدالرئوف، علی اور ساجد سمیت دیگر 5 افراد کوحراست میں لے لیا۔ جو الیکشن کی جیب کی خوشی میں جدید اسلحہ کی مدد سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیگر شہریوں کیلئے خوف کی علامت بنے ہوئے تھے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں