ضلع خوشاب میں ویلنٹائن ڈے منانے کی تیاریاں

ضلع خوشاب میں ویلنٹائن ڈے  منانے کی تیاریاں

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی 14مئی کا دن قریب آتے ہی ویلنٹائن ڈے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں‘سرخ پھولوں اور سرخ رنگ کے دل والے غباروں کی فروخت جاری ہے۔۔۔

اور نوجوانوں نے اس دن کی مناسبت سے ابھی سے دوستوں کو پیغامات بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے‘ مذہبی حلقوں کی جانب سے ویلنٹائن ڈے کو غیر اسلامی اور اسلامی اقدار کے منافی قرار دیکر اس کی بھر پور مذمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مذہبی راہنماوں کا کہنا ہے کہ اس غیر اسلامی فرسودہ ا تہوار کو منانے سے اجتناب کریں اور دوسرے تک اس پیغام کو پہنچائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں