ضلع خوشاب کے مکینوں میں نتائج روکنے پر شدید بے چینی

ضلع خوشاب کے مکینوں میں  نتائج روکنے پر شدید بے چینی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب کے مکینوں کی جانب ضلع کے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں کے انتخابی نتائج کے حوالے سے صورتحال واضح نہ ہونے پر شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے۔۔۔

عوامی حلقوں کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 87خوشاب ون کے جاری شدہ نتائج کو روک دیا گیا جبکہ حلقہ این اے خوشاب ٹو مشکوک انتخابی نتائج کی بنا پر حلقہ کے 26پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کرائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ قومی ایوان میں ضلع خوشا ب کی کون نمائندگی کریگا۔  عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اس غیر یقینی صورتحال کے خاتمہ کیلئے فوری اقدام اٹھائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں