مرکز اور پنجاب میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی ، چو دھری سناور مرڑ، چو دھری احسن

مرکز اور پنجاب میں مسلم لیگ ن  حکومت بنائے گی ، چو دھری  سناور مرڑ، چو دھری احسن

بھلوال(نمائندہ دنیا) مرکز اور پنجاب میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی جس کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں جیتنے والے متعدد آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل ہورہے ہیں۔۔۔

جس سے یہ بات واضح ہے کہ آنیوالی حکومت ن لیگ کی ہے ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت چو دھری سناور مرڑ، چو دھری احسن نے نومنتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ،عاصم شیر میکن، رانا منور غوث صوبائی اسمبلی پی پی 72منصور سندھو سمیت دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن این اے 82پی پی 71،72 ثابت کردیا کہ بھلوال بھیرہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور ہمیشہ اس حلاقہ سے مسلم لیگ ن کو فتح حاصل ہوئی ہے اس بار بھی مسلم لیگ ن کو ہی فتح حاصل ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں