بھلوال کیلئے میگا پراجیکٹ کی تکمیل اولین ترجیح ہے ، مختار احمد بھرتھ

بھلوال کیلئے میگا پراجیکٹ کی تکمیل  اولین ترجیح ہے ، مختار احمد بھرتھ

بھلوال(نمائندہ دنیا)بھلوال کی تعمیر و ترقی کیلئے میگا پراجیکٹ کی تکمیل اولین ترجیح ہے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کا وقت آچکا ہے اﷲ تعالیٰ نے جو عزت دی ہے۔۔۔

وہ حلقہ کے لوگوں کی مرہون منت ہے معلوم نہیں تھا کہ حلقہ کے لوگ اس قدر والہانہ محبت کرتے ہیں اس کا اندازہ آج ہوا ہے خوشی ہے کہ آج بھی این اے 82کے لوگ میاں نواز شریف کے بیانیہ سے محبت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار نومنتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کیا انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کا ایک حسین لمحہ ہے کہ اہل حلقہ نے مجھ پر بھی اپنی محبتوں کے پھول نچھاور کئے ہیں وعدہ ہے کہ میاں شہباز شریف سے حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کروں مختلف یونین کونسلز میں کام جاری ہے اور جلداین اے 82کیلئے میگا پراجیکٹ لاؤنگا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں