نواز شریف،شہباز‘مریم اور حمزہ کو کامیابی پر مبارکباد:حکیم ایوب قریشی

نواز شریف،شہباز‘مریم اور حمزہ کو  کامیابی پر مبارکباد:حکیم ایوب قریشی

کندیاں(نما ئندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن )ضلع میانوالی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے عام انتخابات میں وفاق اور پنجاب کی سب سے بڑی جماعت بننے پر۔۔۔

 میاں محمد نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور میاں حمزہ شہباز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن ہی ملکی معیشت کودرپیش چیلنجز اور بحرانوں سے نکال کر باہر لائے گی ، پاکستان مسلم لیگ ن کی تجربے کار ٹیم اور بہترین انتظامی صلاحیتوں سے ملکی ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ ملک میں صنعتی وتجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔  پاکستان مسلم لیگ ن ہی معیشت میں جمود کی کیفیت کا خاتمہ کرے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں