شادی کی تقریبات پر چھاپے‘مقدمات درج کر لئے گئے

شادی کی تقریبات پر چھاپے‘مقدمات درج کر لئے گئے

دائودخیل(نما ئندہ دنیا )شادی بیاہ پر سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی اور ہوا ئی فائرنگ پر دو مختلف شادی کی تقریبات کے دولہوں اور انکے رشتہ داروں کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے گئے۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میانوالی کی خصوصی ہدایات پر ضلع میانوالی میں شادی بیاہ پر محفل موسیقی منعقد کرانے اور سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر کارروا ئیاں جاری ہیں گزشتہ روز پولیس تھانہ دائودخیل نے رطاس خان ،فرمان اللہ خان، شیرافضل خان اور قدرت اللہ خان کی شادی کی تقریب میں سا ئونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی اور ہوا ئی  فا ئرنگ کرنے پر دلہوں اور انکے رشتہ داروں عبیداللہ خان،فرحت عباس خان ،یوسف خان، جاوید و تین نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کردیا ، جبکہ اسی رات محلہ ریلوے اسٹیشن پر سجاول خان، فیاض خان کی شادی کی تقریب میں ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی اور ہوا ئی فا ئرنگ کرنے پر دولہوں اور انکے رشتہ داروں وقاص خان ۔ نوید خان ۔ ولید خان وغیرہ کے خلاف ساونڈ ایکٹ ،شادی فنکشن ایکٹ اور ہوا ئی  فا ئرنگ کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں