جھال والا پل سے پپلاں تک تھل کینال روڈ ٹوٹ پھوٹ گئی

جھال والا پل سے پپلاں تک تھل کینال روڈ ٹوٹ پھوٹ گئی

کندیاں(نماندہ دنیا )جھال والا پل سے پپلاں تک تھل کینال روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار روڈ پر چلنے والی ٹریفک کومشکلات درپیش، کندیاں جھال والا پل سے پیپلاں تک تھل کینال روڈ کی حالت انتہا ئی خراب اور ٹوٹ پھوٹ سے روڈ سے گزرنے والی۔۔۔

 ٹریفک موٹرسا  ئیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے ،کئی مرتبہ موٹرسائیکل سوار روڈ کی خستہ حالی کیوجہ سے تھل کینال میں گرنے سے بچے ہیں، سابقہ حکومت میں اس روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈ فراہم کیے گئے لیکن نگران حکومت نے پپلاں اور کندیاں کی عوام سے دشمنی کا ثبوت دیکر روڈ کی تعمیر کے فنڈ روک لیے اب جبکہ الیکشن ہوچکے ،نئی پنجاب گورنمنٹ تحصیل پپلاں کی عوام کا دیرینہ مسلہ حل کرے اور روڈ کی تعمیر جلد سے جلد شروع کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں