الیکشن کمیشن نے این اے 87 خوشاب ون کے حتمی نتیجے کو روک دیا

الیکشن کمیشن نے این اے 87  خوشاب ون کے حتمی نتیجے کو روک دیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 87خوشاب ون کے حتمی نتیجے کو روک دیا فریقین کی 14فروری کو ریکارڈ سمیت طلبی قومی اسمبلی کے۔۔۔

اس حلقہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ٹکٹ ہولڈر امیدورا ملک شاکر بشیر اعوان کو کامیاب قرار دیاگیا تھا ، ت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدوار عمر اسلم اعوان نے ریٹرننگ آفیسر کے جاری کردہ نتائج کو مسترد کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا لیکن ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس باقر علی نجفی نے ان کی پیٹیشن مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی تھی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی نتائج روک دیئے ۔ اور فریقین کو ریکارد سمیت 14فروری کو طلب کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں