پی پی 92کے 25پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ گنتی کا حکم

پی پی 92کے 25پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ گنتی کا حکم

دریاخان(نمائندہ دنیا )پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ پی پی 92سے نومنتخب رکن اسمبلی عرفان اللہ خان کو فارم 47جاری ہونے کے باوجود 25پولنگ سٹیشن پردوبارہ گنتی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔۔۔

جس کمرے میں بیلٹ پیپرز رکھے گئے ہیں اسے سیل تک نہیں کیا گیا تھا، امیدوار پی پی 92رفیق احمد خان نیازی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فارم 45 کے مطابق عرفان اللہ خان 264 ووٹ کی لیڈ سے ایم پی اے منتخب ہو چکے تھے بعد ازاں مسترد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نام پر کوشش کی گئی جب ناکامی ہوئی تو فارم 47 جاری ہونے کے بعد پچیس پولنگ سٹیشن کی گنتی کے نام پر ہماری جیت بدلنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،بیس ہزار ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل شروع کیا جائے گا جس پر کئی دن لگ سکتے ہیں ،ہمیں اطلاع ملی ہے کہ آج رات بجلی ،کیمرے بند کئے جائیں گے اور ووٹ تھیلوں کو غیر قانونی خفیہ ڈی سیل کرتے ہوئے ہمارے ووٹ ڈبل مہر لگا کر مسترد کئے جائیں گے لیکن ہم نے اپنے دوست خفیہ طور پر ارد گرد کھڑے کر دیئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں