انجمن حقوق پٹواریاں تحصیل پپلاں کی تشکیل کیلئے اجلاس

انجمن حقوق پٹواریاں تحصیل پپلاں کی تشکیل کیلئے اجلاس

کندیاں(نما ئندہ دنیا )انجمن حقوق پٹواریاں تحصیل پپلاں کی تشکیل کے لیے مشاورتی اجلاس میں تنظیم کے شرکاء نے باہمی مشاورت سے حاجی محمد سلطان کو صدر جبکہ اسلم خان نیازی جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا۔۔۔

اجلاس میں تحصیل بھر سے پٹواریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں شامل ممبران نے متفقہ طور پر نئی باڈی منتخب کی جسمیں صدر حاجی محمدسلطان تحصیل صدر جنرل سیکرٹری اسلم خان سینئر نا ئب صدر مہدی شاہ نا ئب صدرعمران حیدر سیکرٹری فنانس ارسلان اور سیکرٹری نشرواشاعت حسن عسکری کو منتخب کیاگیا، اجلاس میں شریک تمام ممبران نے منتخب باڈی کو مبارکباد دی تمام منتخب عہدیداران نے انجمن پٹواریاں میں شامل تمام ممبران کے بنیادی حقوق اور مسا ئل کے حل کے لیے آواز بلند کرنے کاعزم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اتحاد اور باہمی اتفاق ہی ہمارے مسا ئل کا حل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں