این اے 88خوشاب ٹو میں فاتح میں ہوں،گل اصغر بگھور

این اے 88خوشاب ٹو میں فاتح میں ہوں،گل اصغر بگھور

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88خوشاب ٹو میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ اگر میرے حلقہ میں آر او آفس کسی نیوٹرل جگہ پر بنایا جاتا تو اس حلقہ میں پیدا ہونیوالی۔۔۔

 موجودہ صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا ، 8مئی کو رونما ہونیوالا سانحہ روڈہ ایک سازش تھی جس کا مقصد صرف اور صرف یہ تھا کہ تھل کے ایک غریب کسان کے بیٹے کو قومی ایوان میں پہنچنے سے روکا جائے ، میں اس حلقہ میں فاتح تھا اوررہوں گا ، پاکستان ہاوس آدھی کوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں نے تین بار الیکشن ہارا لیکن نہ تو قانو ن کو ہاتھ میں لیا اور نہ ہی کسی پر الزام تراشی کی ،ایک سیاسی ورکرز کی حیثیت سے کسی کو بھی نشانہ بنانے کا راستہ نہیں اپنایا ، یہی وجہ ہے کہ سانحہ 8 فروری کے حوالے سے پولیس نے خود یہ کہتے ہوئے کہ آپ پر حملہ ہوا ہے مجھے دہشت گردی کے مقدمہ کا مدعی بنانے کی کو شش کی لیکن میں یہ پیش کش قبول نہیں کی، اس سانحہ کے دوران الیکشن میٹریل جلنے سے صرف میں ہی متاثر نہیں ہوا بلکہ حلقہ کے دیگر امیدواروں کے ساتھ ساتھ خود الیکشن کمیشن بھی بری طرح متاثر ہوا ۔،جب یہ سانحہ رونما ہوا اس وقت میرے ووٹوں کی تعداد 29 ہزار اور میرے حریف امیدوارکے ووٹوں کی تعداد 22 ہزار تھی۔سانحہ کے فورا بعد نہ صرف ووٹوں کی گنتی روک دی گئی بلکہ بچا کھچا تمام ریکارڈ بھی سیل کر دیا گیا ، جب گنتی ہوئی ہی نہیں تو پھر حیرت کی بات ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے پہلی دوسری تیسری اور چوتھی پوزیشنوں کے اعداو شمار کہاں سے آگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں