دریائے جہلم،چناب سے ملحقہ علاقوں میں مخدوش انفرا سٹرکچر

دریائے جہلم،چناب سے ملحقہ علاقوں میں مخدوش انفرا سٹرکچر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )دریائے جہلم اور چناب سے ملحقہ علاقوں میاں دا بنہ،کلیان پور،کلس شریف، کوٹ احمد خان، گاگا، کوہلیاں خورد،چک مبارک ، چک خانہ ، مڈھ رانجھا، ابل،چک بلوچاں، جھاوریاں،نصیر پور خورد۔۔۔

جھمٹ،تنکی والا، دادووالا، پھلروان ،کچہ چشتیاں اور مضافات میں مخدوش انفراسٹرکچر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں نقصانات میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے ،متعلقہ علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سابقہ ادوارمیں ان علاقوں میں ہونیوالے کروڑ و ں روپے کے ترقیاتی کاموں میں مبینہ ناقص میٹریل کے استعمال ہوا اور حالیہ تین سالوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہوئے ، متذکرہ علاقوں کے خستہ حال انفراسٹرکچر کی وجہ سے ریلیف اور ایکشن پلان پر عملدرآمد میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں لہذا ارباب اختیار فوری اقدامات یقینی بنائیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں