کم مالیت کے ا شٹامپ پیپرز کی بلیک مارکیٹنگ روکی نہ جاسکی

کم مالیت کے ا شٹامپ پیپرز کی بلیک مارکیٹنگ روکی نہ جاسکی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی حکومت کے واضح احکامات کے باوجود ضلعی انتظامیہ کم مالیت کے ا شٹامپ پیپرز کی بلیک مارکیٹنگ اور لوٹ مار کی وجوہات سے آگاہ کر سکی اور نہ ہی۔۔۔

 اس سلسلہ میں روک تھام کیلئے کسی قسم کے اقدامات اٹھائے گئے جس کے باعث لوٹمار بدستور جاری ہے ،ذرائع کے مطابق چیف سٹیمپ انسپکٹر پنجاب کی جانب سے کم مالیت کے ا شٹامپ پیپرز بابت موصول ہونیوالی شکایات پر متعدد مرتبہ ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلہ میں روک تھام یقینی بنانے اور وجوہات سے آگاہ کرنے کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں ان پر عملدرآمد کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ کم مالیت کے ا شٹامپ پیپرز کی بلیک مارکیٹنگ سکی اور نہ ہی ضلعی افسر وں نے وجوہات سے آگاہ کرنے کی ضرورت سمجھی جس کے باعث ا شٹامپ فروشوں کی چاندی ہو رہی ہے اورروزانہ ہزاروں سائلین ان کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ ارباب اختیار ترجیح بنیادوں پر نوٹس لے کر اقدامات اٹھائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں