22یونین کونسلوں میں نان کوالفائیڈ انسپکٹرز،ملازمین بھرتی

22یونین کونسلوں میں نان کوالفائیڈ انسپکٹرز،ملازمین بھرتی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کی 22یونین کونسلوں میں بطور سپروائزر تعینات زیادہ تر انسپکٹرزاور ان کے زیر نگرانی کام کرنیوالے درجنوں ملازمین نان کوالیفائیڈ ہیں جو نہ صرف حکام بالا کے جاری احکامات پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہیں۔۔۔

بلکہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد کیلئے ان کی کام چوری وبال جان بن کرر ہ گئی ہے ،جن کی سابقہ ادوارمیں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیا گیا جبکہ وہ صحت و صفائی کے حوالے سے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل نہیں، شہر میں سیوریج کی بحالی جہاں خستہ حال نظام کی وجہ سے مسئلہ بنی ہوئی ہے وہاں اس کے تدارک کیلئے کام چوری و نا تجربہ کاری نے حالات مزید گھمبیر بنا رکھے ہیں، ان میں سے اکثر صرف خانہ پوری کیلئے حاضرہوتے ہیں،اور شکایات کے حل کیلئے سائلین ہفتوں ان کی دستیابی کیلئے خوار ہوتے رہتے ہین سائلین نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر و ڈؔپٹی کمشنر کو فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں