ٹرائی کے دوران گاڑی چھیننے والا تعاقب پر کار چھوڑ کرفرار

ٹرائی کے دوران گاڑی چھیننے والا تعاقب پر کار چھوڑ کرفرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ٹرائی لینے کے دوران گن پوائنٹ پر شوروم سے 32لاکھ روپے کی گاڑی چھین کر فرار ہونیوالا تعاقب کرنے پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔۔۔

بتایا جاتا ہے کہ فیکٹری ایریا میں محمد مبشر اقبال کے شوروم پر ایک شخص کار خریدنے کیلئے آیا اور ٹرائی لینے کے دوران کار مالک پر پسٹل تان کر اسے نیچے اتار دیا اور فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے تعاقب شروع کیا تو ملزم گاڑی اور پستول استقلال آباد کے قریب چھوڑکر فرار ہو گیا، جس کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں