سینکڑوں کی تعداد میں کھٹارا گاڑیاں فٹنس سرٹیفکیٹس پر رواں دواں

 سینکڑوں کی تعداد میں کھٹارا گاڑیاں فٹنس سرٹیفکیٹس پر رواں دواں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں کھٹارا گاڑیاں فٹنس سرٹیفکیٹس پر رواں دواں ہے جس کے باعث ایک طرف تو کھٹارا گاڑیوں کے ذریعے عوام کو ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے۔۔۔

وہاں فٹنس سرٹیفکیٹس کی عدم تجدید کی مد میں حکومتی خزانے کو بھی خطیر نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، اس ضمن میں اعلی سطحی ٹیم نے مانیٹرنگ کر کے رپورٹ بھی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو کی تھی مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، جبکہ متعلقہ موٹر وہیکل ایگزامینر ز کی عدم توجہی اور نچلی سطح پر عملے کی مبینہ ملی بھگت سے بدستور جاری ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ دفاتر تعینات افسرا و ملازمین کی پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں عدم دلچسپی مسائل میں اضافہ کا باعث بن رہی ہے جس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ اس روش کی روک تھام از حد ضرور ی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں