مرکزی مسلم لیگ کے نتائج تبدیل ،عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،منیر احمد کھرل

مرکزی مسلم لیگ کے نتائج  تبدیل ،عوامی مینڈیٹ پر  ڈاکہ ڈالا گیا،منیر احمد کھرل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان مرکزی مسلم لیگ منیر احمد کھرل نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ساتھ دیا،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مختلف حلقوں میں نتائج تبدیل کئے۔۔۔

اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،عوام سابق حکمرانوں کو مسترد کرچکی ہے ،16 ماہ کی حکومت میں ملک کو معاشی طور پر تباہ کرنے والوں کو ایک بار پھر ہم پر مسلط کیا جارہا ہے ،جو قوم کے امنگوں کے خلاف ہیں،عوام سب دیکھ رہی ہے ،اور اس ملک میں کھیلے گئے کھیل کو خوب طریقے سے جان چکے ہیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس ناانصافی کے خلاف آئندہ کچھ دنوں میں مکمل اور مظبوط لائحہ عمل پیش کرے گی،ہمارا منشور خدمت ہے ناکہ کرسی جو اپنی روایت کے مطابق جاری رکھے گے ،ہم کبھی مایوس ہونے والے نہیں اس افسردہ نظام کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں