نو منتخب ایم پی اے صفدرساہی کا کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 میں شاندار استقبال

 نو منتخب ایم پی اے صفدرساہی  کا کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ  2 میں شاندار استقبال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نو منتخب ایم پی اے صفدرساہی کا کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ 2میں آمد پر اہل علاقہ نے پر تپاک استقبال کیا۔۔۔

اس موقع پر چیئرمین فرینڈز گروپ احمد بشیر تارڑ و دیگر نے انہیں گلدستے پیش کئے اور کہا کہ صفدر ساہی کی جیت حلقہ کی عوام کی جیت ہے ، اس موقع پر صفدر ساہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 77میں بلا تفریق ترقیاتی کام کروانے کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل حل کروائے جائیں گے ، مجھے ووٹ نہ دینے والے بھی میرے لئے قابل احترام ہیں اور حلقہ کی تمام عوام کے ساتھ دکھ سکھ میں شریک رہونگا، اس موقع پر شبیر گڈو،ظہیر احمد، عدنان، مدثر اقبال، چوہدری عاطف سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں