عوامی خدمت کے تسلسل کو یونہی برقرار رکھا جائیگا، ملک مشتاق حسین

 عوامی خدمت کے تسلسل کو یونہی  برقرار رکھا جائیگا، ملک مشتاق حسین

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال ملک مشتاق حسین سماجی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔۔

اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے مستحق اور یتیم بچیوں کی شادی کیلئے مستحقین میں امدادی رقوم تقسیم کی ،اسموقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ دریا خان راجا آفتاب احمدبھی موجود تھے جن کی خصوصی کاوشوں کی بدولت امدادی رقوم کی فراہمی ممکن بنائی گئی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک مشتاق حسین کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے تسلسل کو یونہی برقرار رکھا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں