ویسٹ مینجمنٹ سسٹم 500سے زائد ملازمین کی تربیت مکمل

ویسٹ مینجمنٹ سسٹم 500سے زائد ملازمین کی تربیت مکمل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا اور پی ایم اے اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن سرگودھا کے زیر انتظام ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی تربیت کا بارہواں سیشن/دور ڈاکٹر سکندر حیات واڑئچ (ڈویژنل فوکل پرسن سرگودھا ڈویژن ) کی زیر نگرانی مکمل ہوا۔

 نجی ہسپتالوں کے اب تک لگ بھگ پانچ سو سے زائد ملازمین کی تربیت ہو چکی ہے ۔ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے نے کہا کہ ہسپتال میں ہر طرح کے فضلے کو بہتر طریقے سے ٹھکانے لگانا بہت ضروری ہے کیونکہ ہر طرح کے مریضوں کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں کام کرنے والا عملہ بھی وہاں پر پیدا ہونے والے فضلے کے ذریعے متاثر ہو سکتا ہے اور ان بیماریوں سے بچاؤ تب ہی ممکن ہے جب پیدا شدہ فضلے کو بہتر طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے اور اس میں ہر ہیلتھ کئیر سیٹ اپ کا ہر بندہ ذمہ داری لے گا تب ہی اس کا تدراک کیا جا سکے گا۔ ہم سب کو انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ہسپتال کے فضلے کے انتظام کے قوانین 2014 کو حقیقی روح کے ساتھ نافذ کرنا چاہیے ۔ فیصل رشید ڈسٹرکٹ منیجر انفیکشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ ٹیم کے ذمہ دار افراد کی تشکیل، ویسٹ مینجمنٹ پلان، ہسپتال کے فضلے کو ٹھکانے لگانا، اور 2014 کے ویسٹ مینجمنٹ کے پنجاب کے قوانین پر عمل کروانا متعلقہ ہسپتال کے عملے کی ذمہ دری ہے اور نہ صرف ہسپتال کے عملے کو ان قوانین کا ہونا چاہئیے بلکہ اس پر عمل درآمد بھی کرنا چاہئیے ۔  روبینہ عبدالرزاق انفیکشن کنٹرول نرس، ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا نیہسپتال کے فضلے کی مختلف اقسام، ہسپتال کے فضلے کو الگ کرنے کا طریقہ اور ہماری صحت کے مکمل تحفظ کے لیے ہاتھ دھونے کی اہمیت کو تفصیل سے بتایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں