بیت المقدس، قبلہ اول کیلئے ہرقربانی دینگے ، فلسطینی سفیر

بیت المقدس، قبلہ اول کیلئے ہرقربانی دینگے ، فلسطینی سفیر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )فلسطینی سفیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کے غزہ پر مسلسل حملوں سے فلسطینی مسلمانوں کو ناقابل تلافی جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے مگر فلسطینی مسلمان بیت المقدس، قبلہ اول کی آزادی کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔۔۔

اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، ان خیالات کا اظہار فلسطینی سفیر احمد جواد رابعی نے وفاقی ٹیکس محتسب پاکستان ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، چیف کلکٹر کسٹم چوہدری ذوالفقار احمد ، ایڈوائزر چوہدری خالد اقبال مسرت ، برگیڈئرچوہدری ضیاء سرور ، ایف بی آر ۔ ایف ٹی او کے اعلی افسر شریک تھے ، خالد اقبال مسرت نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں۔ اسرائیلی افواج فلسطینی بچوں عورتوں جوانوں بوڑھوں اور ہسپتالوں مسجدوں آبادیوں پر میزائلوں ، مشین گنوں سے بارش کرکے مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں مگر مغرب و مشرق کی انسانی حقوق کی تنظمیں خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہیں ، فلسطینی سفیر نے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر محمود جاہ کا شکریہ ادا کیا اور آخرمیں شہدائے فلسطین کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں