گیس کی قیمتوں میں اضافے کے جھٹکے : کھاد کی بوری 1200 روپے مہنگی

گیس کی قیمتوں میں اضافے کے جھٹکے : کھاد کی بوری 1200 روپے مہنگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گیس کی قیمتوں میں اضافے کے جھٹکے عوام کو لگنا شروع ہوگئے ایک دن میں کھاد فیکٹری مالکان نے گیس کی قیمت کو جواز بناتے ہوئے کھاد کے فی بیگ میں 1200روپے کا اضافہ کردیا ہے۔۔۔

 دو روز قبل 4ہزار روپے میں فروخت ہونیوالا کھاد کا گٹو 5200روپے پر جا پہنچا ہے کھاد فیکٹریوں کی جانب سے 5200روپے کھاد بیگ کی قیمت مقرر کی گئی ہے جبکہ لوڈنگ 5300 سے 5400روپے ہے دیگر اخراجات ڈال کر عام صارف کو یہ بیگ 6000روپے سے 6200روپے میں ملے گا کھاد ڈیلرز کا کہنا ہے کہ یہ کھاد فیکٹریوں کی بدمعاشی ہے کہ ڈیلرز سے 3،3ماہ قبل رقم وصول کرکے انہیں مال فراہم نہیں کیا جاتا جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اب ہم نے کھاد کے حصول کیلئے نومبر میں ادائیگی کی تھی جو فروری کے آخر تک بھی ہمیں کھاد فراہم نہیں کی گئی اب کہا جارہا ہے کہ نئی قیمت ادا کریں تو کھاد دینگے ،جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں