رمضان المبارک میں مستحقین کو مفت راشن گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کا فیصلہ

رمضان المبارک میں مستحقین کو مفت راشن گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کا  فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ امسال رمضان المبارک میں مستحقین کو مفت راشن ان کی دہلیز پر فراہم کیا جائے گا تاکہ ایک تو انکی عزت نفس مجروح نہ ہو۔۔۔

 اور دوسرے روزے کے ساتھ قطاروں میں نہ کھڑا ہونا پڑے ،وہ پنجاب حکومت کے رمضان پیکیج کے حوالے سے چاروں ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر اس سارے عمل کی نگرانی کرے گا جنہیں پی ڈی ایم اے گفٹ ہیمپرز بناکر فراہم کرے گا۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ مستحقین کا ڈیٹا بھی حکومت پنجاب فراہم کرے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ہر گفٹ ہیمپر آٹا ، چینی ، گھی ،چائے کی پتی، بیسن اور دالوں پر مشتمل ہوگا جس کا وزن تقریباً 18 کلو ہوگا۔ ہر مستحق فرد کو اس کے موبائل فون نمبر پر ایک میسج موصول ہوگا اور اس کی تفصیل ضلعی انتظامیہ کو بھی فراہم کی جائے گی۔ کمشنر نے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو اس اہم ٹاسک کو بہتر انداز میں انجام دینے کے لیے جامع منصوبہ بندی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ راشن کی تقسیم میں مقامی زکوٰۃکمیٹیوں ، اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کی مقامی کمیٹیوں، سماجی کارکنوں، نمبرداروں اور پٹواریوں سمیت دیگر ریونیو عملہ کہ خدمات حاصل کی جائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پر ضلع میں قائم ماڈل بازاروں کے علاؤہ ہر تحصیل میں ایک مصروف بازار میں اشیاء خوردونوش کے خصوصی سٹالز لگائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں