چینی کے ڈیلرز کے ریکارڈ کی چھان بین کا حکم جاری کر دیا گیا

چینی کے ڈیلرز کے ریکارڈ کی چھان بین کا حکم جاری کر دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت کی طرف سے حالیہ کرشنگ سیزن کے پیش نظر شوگر ملوں کی فیزیکل انسپکشن ،ریکارڈ کی چھان بین کے ساتھ ساتھ سرگودھا سمیت دیگر شہروں کے ڈیلرز کے ریکارڈ کی کی۔۔۔

 چیکنگ کے احکامات جاری کر دیئے گئے اس حوالے سے چینی ڈیلروں کا کہنا ہے کہ چینی کی خرید و فروخت کا ریکارڈ نہیں ہے ، حکومت بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالے ، ہم پرچون میں فروخت کرنے والے منافع خورنہیں ہیں،چینی کی فروخت کا زیادہ ترکاروبارکیش میں ہوتا ہے ، اس لئے ریکارڈ نہیں رکھا جاتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں