پینے کا پانی ،سڑکیں نہ سیوریج،ظفر کالونی لاوارث ہو گئی

پینے کا پانی ،سڑکیں نہ سیوریج،ظفر کالونی لاوارث ہو گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گنجان آباد علاقہ ظفر کالونی متعدد مسائل سے دو چار ہے علاقہ میں نہ پینے کا صاف پانی میسر ہے اور نہ ہی سڑکیں، سیوریج کا نظام ٹھیک ہے۔۔۔

 سٹریٹ لائٹ نہ ہونے سے رات ہوتے ہی پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے شکیل، خان محمد، صغیر احمد، کاشف ،رانا محمود و دیگر مکینوں نے بتایا کہ بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، علاقہ میں گٹروں کے پانی کی وجہ سے علاقہ مکینوں کیلئے گزرنا محال ہوتا جا رہا ہے ، خستہ حال مین ہول کسی بھی وقت خطرناک حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں، کارپوریشن کی طرف سے علاقہ میں تین سینٹری ورکر موجود ہیں جو شاد و نادر ہی نظر آتے ہیں، علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام کو علاقہ کے مسائل فوری حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں