پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہونیوالا زخمی ڈاکو گرفتار

پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہونیوالا زخمی ڈاکو گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ناکہ بندی کے دوران رکنے کا اشارہ کرنے پر مشکو ک موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ، ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو سرا فرار ہو گیا۔۔۔

بتایا جاتا ہے کہ شاہ پور صدر کے مقام پر پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا،ملزمان کا تعاقب کرنے پر ایک ملزم جس کا نام عمران بتایا جاتا ہے کو حراست میں لے لیا گیا جو کہ اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہوا، ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں