ڈپٹی کمشنر سپورٹس فیسٹیول ، آرچری کے مقابلہ جات کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر سپورٹس فیسٹیول ، آرچری کے مقابلہ جات کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر سپورٹس فیسٹیول کے سلسلہ میں سپورٹس کمپلیکس میں آرچری کے مقابلہ جات منعقد ہوئے۔۔۔

جس میں مختلف شہروں سے آئی ٹیموں بلخصوص جوہر آباد سے ڈف اینڈ ڈم کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اپنی مہارت کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے نشانہ بازی کی،نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عمران احمد نے انعامات اور سندی تقسیم کی،اس موقع پر کھلاڑی کا کہنا تھا کہ آرچری ایک مہنگا اور انٹرنیشنل کھیل ہے ،جس میں حکومت دلچسپی لے کر اس پر عائد ڈیوٹیز ختم کرے تاکہ یہ کھیل مقبول ہوسکے ،ہمیں ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جس کیلئے ہر شعبہ باہمی تعاون کے ذریعے ایسی ترجیحات کو پایا تکمیل تک پہنچا سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں