آیو ڈین کی کمی سے پیدا ہونیوالی بیماریوں سے بچا ؤ کیلئے جائزہ اجلاس

آیو ڈین کی کمی سے پیدا ہونیوالی بیماریوں سے بچا ؤ کیلئے جائزہ اجلاس

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر سجاداحمد کی زیر صدارت آیو ڈین کی کمی سے پیدا ہونیوالی بیماریوں سے بچا ؤ کے سلسلہ میں آئی ڈی ڈی کنٹرول کمیٹی کا جائز ہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں یو نیورسل سالٹ آیوڈیز یشن پروگرام کے پراونشل منیجر احتشام الحق طارق ، زونل منیجر عطاء الکریم ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کا شف علی کے علا وہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر شرکا اجلاس کو زونل منیجر عطا الکریم خان نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ اس پروگرام کے تحت ضلع بھر میں قائم نمک کے کارخانوں، فیکٹریوں اور دیگر کمر شل مارکیٹوں میں فروخت ہونیوالے نمک میں آیو ڈین کی مقدار کی باقاعدگی سے ما نیٹر نگ کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ آیو ڈین ایک اہم معدنی جزو ہے جس کا باقاعدہ استعمال انسان کی ذہنی اور جسما نی نشوونما میں اضافہ کرتا ہے۔  اور اسے صحت مند رکھتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آیوڈین کی کمی کا حل آیو ڈین ملے نمک کا روزانہ استعمال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک انسانی جسم کو روزانہ اوسطاً50سے 250ما ئیکرو گرام آیو ڈین کی ضرورت ہو تی ہے جو کہ ایک پنسل کی نو ک کے برابر ہے ۔ انہوں نے شرکاء اجلاس کو نمک میں آیو ڈین کی مقدار کو چیک کر نے کے طریقہ سے متعلق پر یکٹیکل کر کے آگہی فراہم کی ۔ انھوں نے شرکاء کو آیو ڈین کے ذرائع ، آیوڈین کی کمی کے مضراثرات سے متعلق بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے آئی ڈی ڈی کنٹرول کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ کمر شل بنیادوں پر فروخت ہو نیوالے نمک میں آیو ڈین کی مقدار کی با قاعدگی سے ما نیٹر نگ کی جا ئے اور نمک کے کاروبار سے وابستہ دوکا نداروں کو آیو ڈین کی افادیت سے متعلق آگہی فرام کی جا ئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں