معاشی طور پر مضبوطہ نہ ہونا خارجہ پالیسی میں رکاوٹ:مقررین

معاشی طور پر مضبوطہ نہ ہونا خارجہ پالیسی میں رکاوٹ:مقررین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات کے زیرِ اہتمام’’نان نیٹو اتحادی: پاکستان کے لیے چیلنجز اور امکانات ‘‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 سیمینار میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر نذیر حسین، یونیورسٹی آف پنجاب سے پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ ہاشمی، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین، چیئر پرسن شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر آسیہ سیف علوی، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر نذیر حسین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آزاد خارجہ پالیسی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہمارا معاشی طور پر مضبوط نہ ہونا ہے ۔ پاکستان کو خارجہ پالیسی کے تناظر میں مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں ریاستی و حکومتی سطح پر مختلف طرز کی سیاسی، سفارتی حکمت عملیوں سمیت داخلی محاذ سے جڑے معاملات سے بھی موثر انداز میں نمٹنا ہو گا۔ پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ ہاشمی نے کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی کے حصول کیلئے پاکستان کو چاہیے کہ چین اور ایشیا کو مغرب کے متبادل کے طور پر دیکھے کیونکہ مضبوط اور کسی بھی قسم کے دباؤ سے آزاد خارجہ پالیسی کو یقینی بنا کر ہی ہم اقوام ِ عالم کے سامنے باعزت مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر میاں غلام یاسین نے کہا کہ ہمارا مسئلہ کشکول ہے جب وہ ٹوٹے گا تب ہی ہم حقیقی معنوں میں آزاد ہو پائیں گے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے اختتامی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے مہمانانِ گرامی کو سووینئر دیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں