کسانوں نے کھاد کی قیمتوں میں اضا فہ مسترد کر دیا

کسانوں نے کھاد کی قیمتوں میں اضا فہ مسترد کر دیا

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )کسانوں نے کھاد کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کر دیا ہے جبکہ انتظامیہ کنٹرول ریٹ پرکسانوں کومعیاری کھاد فراہم کرنے ۔۔

میں مکمل ناکام رہی ہے تفصیلات کے مطابق فصلوں کی بجائی شروع ہو تے ہی کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے جبکہ ڈیلرز ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری ،ڈی اے پی اور یوریاکھادیں بھی فروخت کرتے ہیں تحصیل انتظامیہ ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری کھادوں کی فروخت بند نہیں کرا سکی انھوں نے کہا اگریہی صورتحال جاری رہی اور انتظامیہ نے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیاتو کسان شدید احتجاج کریں گے انھوں نے کھادوں کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں