ملک احمد بھچر تیسری مرتبہ پی ٹی آئی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب

ملک احمد بھچر تیسری مرتبہ پی ٹی آئی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب

کندیاں (نمائندہ دنیا) پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان اسمبلی نے باقاعدہ حلف اٹھالیا سپیکرپنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان نے حلف لیا۔۔

 آج سپیکر اور پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا الیکشن ہوگا تحریک انصاف کی طرف سے میانوالی حلقہ پی پی 88سے منتخب ہونے والے ملک احمد بھچر اسپیکر پنجاب اسمبلی کے امیدوار ہونگے ملک احمدخان بھچر نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر مسلسل تیسری مرتبہ الیکشن لڑکر کامیابی سمیٹی ہے ،ملک احمد بھچر کا میانوالی کے علاقہ واں بھچراں سے تعلق رکھتے ہیں اور الیکشن 2024 میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر 1لاکھ 7 ہزار سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدوار ہیں اس حلقے سے پنجاب اسمبلی کی نشت پر اپنی جیت کی ہیٹرک مکمل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں