2دکانوں کے تالے توڑ کر سامان چوری کرلیا گیا

2دکانوں کے تالے توڑ کر سامان چوری کرلیا گیا

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)نامعلوم چوروں نے 2دوکانوں کے تالے توڑ کر سامان چوری کرلیا۔ رانجھا چوک مڈھ رانجھا میں۔۔

 شاہد عمران نے کریانہ کی دوکان بنارکھی ہے رات کو نامعلوم چورآئے جنہوں نے دوکان کا تالا توڑ کرمبلغ 1لاکھ روپے سے زائدمالیت کا سامان کریانہ وغیرہ چوری کرلیاجبکہ مجاہد احمد کی موٹرسائیکلز کی ورکشاپ سے گرینڈر، اوزار وغیرہ مالیتی 29ہزار5سور وپے کا سامان چوری کرلیاگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے کاروائی کاآغاز کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں