ٹو بہ ٹیک سنگھ:تجاوزات کی بھر مار‘ٹریفک حادثات معمول

ٹو بہ ٹیک سنگھ:تجاوزات کی بھر مار‘ٹریفک حادثات معمول

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )متعلقہ محکموں کی چشم پوشی سے ضلع بھر کی اہم شاہراہوں سمیت مضافات کی طرف جانے والی سڑکوں پر تجاوزات کی بھر مار۔۔

 سے آئے روز ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں ،ذرائع کے مطابق متعلقہ محکموں کے عملہ کی غفلت سے بااثر افراد نے سڑکوں کے کناروں پردکانوں کی تعمیر سمیت دیگر تجاوزات قائم کر رکھی ہیں ، جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں شدید مشکلات پیش ّ نے سمیت اکثر اوقات مہلک حادثات رونما ہو تے رہتے ہیں ،جبکہ سڑکوں کے کناروں پر خود روپودوں اور گھنی جھاڑیوں کے سبب بھی لوگوں کو آمد و رفت کے سلسلہ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،اسی طرح سڑکوں کے کناروں پر طویل عرصہ سے پڑے ہو ئے گہرے گڑھے موت کے پروانے بن گئے ہیں ، حادثات کے باوجود محکمہ کے ذمہ داروں نے مذکورہ گڑھوں کو بند کر وانے اور سڑکوں کی مرمت کیلئے کو ئی اقدامات نہیں کئے ، عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کے کنارے قائم تجاوزات کے خاتمہ ،جھاڑیوں کی تلفی ،خونی گڑھوں کو بند کر نے اور سڑکوں کی مر مت کیلئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں