قتل کے مقدمات میںمطلوب اشتہاری گرفتار ، ایک فرار

قتل کے مقدمات میںمطلوب اشتہاری گرفتار ، ایک فرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران قتل کے مقدمات میں مطلوب ایک اشتہاری گرفتار جبکہ دوسرا سہولت کار کی مدد سے فرار ہو گیا۔۔

 بتایا جاتا ہے کہ تھانہ بھیرہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم رمضان کو گرفتار کر کے اس کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی جبکہ 11جنوبی میں چھاپے کے دوران اشتہاری جواد جو کہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب ہے۔ فرحان کی معاونت سے فرار ہو گیا، جس پر سہولت کار کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں