میانوالی سے سالانہ 300 ملین ٹیکس ملتا ہے ‘سعید اللہ خان

میانوالی سے سالانہ 300 ملین ٹیکس ملتا ہے ‘سعید اللہ خان

موچھ(نمائندہ دنیا)سعید اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب گل شیر خان کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں سے۔۔

 گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی سے ایف بی آر کو سالانہ تین سو ملین روپے ٹیکس ملتا ہے اور اٹامک انرجی چشمہ ٹیکس دینے والا سب سے بڑا سرکاری ادار ہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی شہری وقت پر اپنا واجب الادا ٹیکس جمع کرا دیں۔ تو پاکستانی معیشت بہت جلد سنور جائے گی۔ دنیا میں ترقی یافتہ ممالک کے افراد خوشی سے اپنا ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ اسی طرح حکومت بھی اپنی عوام کی بہبود کے کاموں پر خوشی سے خرچ کرتی ہے ۔انہوں نے کہا۔ کہ ٹیکس کی وصولی ایک سنگین مسئلہ ہے ۔ مگر قانون کو فالو کرنے سے اب ریکوری میں بہتری آرہی ہے ۔ اس وقت میانوالی زون میں اربوں روپے کے ٹیکس کے واجبات میں ہماری انفورسمنٹ ٹیم ٹیکس وصولی کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں