مویشی چوری کے 3مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار

مویشی چوری کے 3مقدمات  میں مطلوب ملزم گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس نے مویشی چور کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ، بتایا جاتاہے کہ مویشی چوری کے 3 مقدمات میں۔۔

 مطلوب ملزم احسان کو تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن نے ریکی کے بعد گزشتہ روز گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے 04 جانور کل مالیتی 16 لاکھ روپے برآمد ہوئے ، جو کہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کردیئے گئے اس سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے ،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاون اور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ مویشی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے مویشی چوروں ا ور رسہ گیروں کیخلاف پولیس کا موثر کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں