بھکر:2 روزہ روشن وطن کسان میلہ،آگاہی سٹالز قائم

 بھکر:2 روزہ روشن وطن کسان میلہ،آگاہی سٹالز قائم

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع میں دو روزہ روشن وطن کسان میلہ کا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں ۔۔

باقاعدہ طور پر افتتاح کیا اس موقع پر ایگریکلچر انڈسٹری ،لائیوسٹاک ،فیشریز ،ٖفوڈ ڈیپارٹمنٹ ،فرٹیلائزرز ،پیسٹی سائیڈزسمیت زراعت سے وابستہ دیگر کمپنیوں کی جانب سے مختلف آگاہی سٹالز لگائے گئے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے میلوں کی بدولت کسانوں کو بہتر فصل کے حصول کیلئے مفید معلومات حاصل ہوتی ہیں ۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں تعیناتی کے اول روز سے دیگر شعبہ ہائے جات کی طرح زراعت اور لائیوسٹاک پر میری خصوصی توجہ مرکوز رہی ہے جس کا بنیادی مقصد کسانوں کو مفید مشورے اور بہتر فصل کے ذریعے معاشی طور پر مستحکم بنانا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جہاں اﷲ تعالیٰ نے تمام نعمتیں میسر کی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان نعمتوں سے کس طرح استفادہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ضلع بھکر میں ہم نے زرعی ماہرین کو کسانوں کی بہتر فصل کے حصول کیلئے دن رات مصروف عمل رکھا اور تمام تر عمل کی ذاتی حیثیت میں خود نگرانی کرتا رہا جس کی بدولت ضلع بھکر نے کپاس کی ریکارڈ فصل حاصل کی اور پنجاب میں پیداواری مقابلہ جات میں بھکر نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں